spot_img

ذات صلة

جمع

موجودہ حکومت چوری کے مینڈیٹ پر قائم ہے، ایم ڈبلیو ایم

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ نومبر سے ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔ موجودہ حکومت چوری کے مینڈیٹ پر قائم ہے۔ ظلم کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ موجودہ حکومت چوری کی مینڈیٹ پر قائم ہے۔ انہوں نے عوامی میندیٹ کو چرایا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان سے ان کی پارٹی کے رہنماؤں کو ملاقات کرنے نہیں دیا جا رہا ہے، جو قابل تشویش ہے۔ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نومبر کے مہینے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے صرف بلوچستان میں نہیں، بلکہ ملک بھر میں احتجاجوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔

علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ ہم سب اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہیں۔ کسی بھی سطح پر ظلم پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے۔ جب ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد گئی تھیں، تو ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری ان کے پاس گئے تھے۔ ہم شروع سے ہی بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق نہیں دیئے جا رہے ہیں۔ بلوچستان کے عوام کب تک محرومی کا شکار رہیں۔ اس سلسلے کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ علامہ ولایت حسین جعفری نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دیں کہ وہ نومبر میں احتجاج کے لئے تیار رہیں۔

The post موجودہ حکومت چوری کے مینڈیٹ پر قائم ہے، ایم ڈبلیو ایم appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img