حوزہ/ آیت اللہ سید محمد سعیدی نے آج نمازِ جمعہ میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایامِ شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کی تمام بڑی الٰہی تحریکیں مکتبِ فاطمی کی تربیت، ہدایت اور فکری نظام پر قائم ہیں، مہاتما گاندھی جیسے رہنما نے بھی ظلم کے خلاف مزاحمت کا درس قیامِ حسینی سے لیا، اور یہ دراصل قیامِ فاطمی کا تسلسل ہے۔


