شیعہ نیوز: امریکی شہر نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) فورس ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ظہران ممدانی نے کہا کہ آئی سی ای نے دن دیہاڑے رینی گڈ کو قتل کیا۔ 3 ہفتوں سے بھی کم عرصے کے بعد انہوں نے ایلکس پریٹی کو 10 گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : یورپ امریکہ کے بغیر اپنا دفاع کر سکتا ہے تو یہ اس کا خواب ہے، نیٹو چیف
ان کا کہنا تھا کہ ہر روز ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ اپنی گاڑیوں، گھروں اور اپنی زندگیوں سے محرو م ہو رہے ہیں۔
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ ہم خود کو اس ظلم سے دور دیکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے، آئس کو ختم کیا جائے۔
The post میئر نیویارک ظہران ممدانی کا امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ فورس ختم کرنے کا مطالبہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


