spot_img

ذات صلة

جمع

اوباما: آبنائے ہرمز میں ایران کے پاس ویٹو پاور ہے

امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے کہا ہے...

امریکی معیشت پر ایران کے خلاف جنگ کے اثرات

 امریکا میں کانگریس کے وسط مدتی انتخابات نزدیک ہیں...

چذابہ کی سرحدی گزرگاہ بند کیے جانے پر عراق کے عوام کا احتجاج

ایران اور عراق کی ایک مشترکہ سرحدی گزرگاہ بند...

آستان قدس رضوی کے ملازمین کا سرخس آزاد اقتصادی زون کا دورہ

آستان قدس رضوی کے ملازمین کے ایک گروپ نے...

میاں نواز شریف 23 فروری کو آزاد کشمیر کا دو روزہ دورہ کریں گے

شیعہ نیوز: دورے میں موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی، آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لیے ٹکٹ کے درخواست دہندگان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وہ 23 فروری کو مظفرآباد پہنچیں گے اور 24 فروری کو اپنے دورے کا اختتام کر کے واپس روانہ ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی، نواز شریف آزاد کشمیر کی پارٹی قیادت اور کارکنان سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں صدر نواز لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر، بھارتی حکومت منشیات کو دانستہ طور پر فروغ دے رہی ہے

دورے میں موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی، آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لیے ٹکٹ کے درخواست دہندگان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

وفاقی وزیر امور کشمیر انجینیئر امیر مقام نے نواز شریف کے دورے کی تصدیق کر دی ہے، نواز شریف مظفرآباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی رہائش گاہ بھی جائیں گے۔

دورے کے دوران نواز لیگ کی انتخابی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا اور پارٹی رہنماؤں کو آئندہ لائحہ عمل سے متعلق ہدایات جاری کی جائیں گی، آزاد کشمیر کے چند انتخابی حلقوں کے ٹکٹ بھی اس موقع پر فائنل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل میاں نواز شریف کا مظفرآباد دورہ شیڈول ہونے کے بعد ملتوی ہو چکا تھا۔

The post میاں نواز شریف 23 فروری کو آزاد کشمیر کا دو روزہ دورہ کریں گے appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img