spot_img

ذات صلة

جمع

کوئٹہ، الکوثر اسکاؤٹس کیجانب سے نونہالوں کیلئے جشن تکلیف کا انعقاد

شیعہ نیوز: الکوثر اسکاؤٹس اینڈ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب...

ٹرمپ کا غزہ امن بورڈ

تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی پاکستان میں ٹرمپ کے تشکیل...

نام نہاد بورڈ آف پیس امریکی و صیہونی ایجنڈے کو تحفظ فراہم کرنے کی سازش ہے، شیخ احمد نوری

شیعہ نیوز: ممبر گلگت بلتستان کونسل و صدر مجلسِ علماء مکتبِ اہلِ بیت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت عالمی امن کے نام پر امریکی و صہیونی ایجنڈے کو تحفظ فراہم کرنے کی ایک سازش ہے، جس کا مقصد اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین اور بالخصوص غزہ میں جاری انسانیت سوز مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔ ایسے فورمز، جو اسرائیلی جارحیت، نسل کشی اور جنگی جرائم پر خاموش ہوں، وہ امن کے نہیں بلکہ ظلم کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینی بچوں، عورتوں اور نہتے شہریوں کے قتلِ عام میں امریکہ مکمل طور پر شریکِ جرم ہے، اور امریکی صدر کے امن کے دعوے صریحاً جھوٹ اور کھلی منافقت ہیں۔ پاکستان جیسے اسلامی اور نظریاتی ملک کا ایسے متنازع پلیٹ فارم کا حصہ بننا نہ صرف قومی وقار کے منافی ہے بلکہ امتِ مسلمہ کے اجتماعی جذبات کے بھی سراسر خلاف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالم کے خلاف واضح مؤقف پر مشتمل ہونا چاہیے، لہٰذا امریکہ کی سرپرستی میں قائم کسی بھی فورم میں شمولیت ہمارے اصولی مؤقف کو کمزور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی بنیاد پر قائم حکومت اپنی غیر مستحکم سیاسی حیثیت اور کرسی بچانے کے لیے ایسے متنازع، قوم دشمن اور امت دشمن فیصلوں میں شامل نہ ہو، کیونکہ اس طرح کے اقدامات قومی وقار، خودمختاری اور عوامی اعتماد کو مزید مجروح کرتے ہیں۔انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس فیصلے پر نظرثانی کرے، امریکی و صہیونی دباؤ کو مسترد کرے اور فلسطینی عوام کی غیر مشروط سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا عملی اعلان کرے۔ پاکستان کو چاہیے کہ وہ عالمی سطح پر حق، انصاف اور مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہو نہ کہ قابض اور جارح قوتوں کے ساتھ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلسِ علماء مکتبِ اہلِ بیت بلتستان اسرائیلی جارحیت، امریکی سامراج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور کسی بھی صورت میں امتِ مسلمہ کے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

The post نام نہاد بورڈ آف پیس امریکی و صیہونی ایجنڈے کو تحفظ فراہم کرنے کی سازش ہے، شیخ احمد نوری appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img