شیعہ نیوز: امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ اور صہیونی وزیر اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور امن کے عمل کے اگلے اقدامات کا تعین کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کیے درمیان طے شدہ ملاقات غزہ کے مستقبل کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آکسیوس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جنوری کے آغاز میں غزہ کے حوالے سے متعدد بیانات جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، مگر اس علاقے کے مستقبل کے اگلے اقدامات کا انحصار نیتن یاہو سے ہونے والی ملاقات پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل پر سائبر حملوں میں اضافہ، حملہ آوروں میں ایران سرفہرست؟
آکسیوس نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے اہلکاروں کا خیال ہے کہ نیتن یاہو غزہ میں امن کے عمل کو سست روی سے آگے بڑھا رہے ہیں اور وہ ٹرمپ کے نظریات کو اپنے سخت گیر موقف کے قریب لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کا خواہاں ہے تاکہ جنوری میں ڈیوس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر غزہ کے امن کونسل کا انعقاد ممکن ہوسکے۔
آکسیوس نے حالیہ ملاقات کا بھی ذکر کیا جس میں نیتن یاہو نے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم سے ملاقات کے دوران سٹیو وٹکاف اور جیراڈ کوشنر کے خیالات پر تحفظات کا اظہار کیا۔
امریکی میڈیا نے صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی ملاقات کو غزہ کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ واضح نہیں کہ ٹرمپ وٹکاف اور کوشنر کے خیالات کی پیروی کریں گے یا نتن یاہو انہیں اپنی خواہش کے مطابق قائل کرلیں گے۔
اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا تھا کہ نیتن یاہو 29دسمبر کو فلوریڈا میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
The post نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات غزہ کے مستقبل کے لیے اہم ہے، امریکی میڈیا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


