spot_img

ذات صلة

جمع

یورپ بحران کی آگ کو مزید ہوا دینے میں مصروف ہے: سید عباس عراقچی

تہران/ ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے...

جرمن سفیر وزارت خارجہ میں طلب

تہران/ ارنا- تہران میں جرمن سفیر ایکسل ڈیٹمین کو...

پاکستان کے وزیر اعظم اور صدر مسعود پزشکیان کی ٹیلی فونی گفتگو

اسلام آباد/ ارنا- پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر...

وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب میں امریکی مداخلت ناقابل قبول ہے، نوری المالکی

شیعہ نیوز: عراق کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوری المالکی نے عراق کے اندرونی معاملات میں ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نوری المالکی نے بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ بیان کے جواب میں اسے عراق کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت اور ملک کی قومی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا اور اس کی شدید مذمت کی۔ ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ ریمارکس پر عراقی سپریم کونسل کا ردعمل بھی آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی فوجی کارروائی کی صورت میں امریکہ، اسرائیل اور ان کے حمایتیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

المالکی نے مزید کہا ہے کہ وہ امریکہ کی واضح مداخلت کو وزیراعظم کے انتخاب کے فریم ورک کے فیصلے پر حملہ سمجھتے ہیں۔

عراقی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نے کہا کہ ملکوں کے درمیان بات چیت ہی واحد سیاسی آپشن ہے، نہ کہ ڈکٹیشن اور دھمکیاں۔

انہوں نے مزید تاکید کی کہ عراق کی خود مختاری اور آزادی کے احترام کے لیے اس کے عوام کے سیاسی انتخاب کا احترام بھی ضروری ہے اور اس کے اندرونی معاملات میں کسی بھی فریق یا ملک کی مداخلت قابل مذمت ہے۔

 

The post وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب میں امریکی مداخلت ناقابل قبول ہے، نوری المالکی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img