spot_img

ذات صلة

جمع

وعدہ صادق کا تیسرا مرحلہ مقررہ وقت پر انجام پائے گا، جنرل علی فضلی

سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے آپریشن “وعدہ صادق” کے تیسرے مرحلے کی منصوبہ بندی کی تصدیق کی

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر جنرل علی فضلی نے آپریشن “وعدہ صادق” کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ “وعدہ صادق” کا پہلا اور دوسرا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جب کہ تیسرا مرحلہ منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھے گا۔

جنرل فضلی نے مزید کہا کہ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف اس کی فوجی کارروائیاں صرف ابتدائی اور محدود نوعیت کی تھیں، تاہم مزید وسیع اور تباہ کن کارروائیاں کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے یمن سے غزہ تک پھیلے ہوئے مزاحمتی محاذ کے موجودہ کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ “مجاہدین کی استقامت ان کے پختہ ارادے اور راہِ مزاحمت پر گہرے ایمان کا ثبوت ہے۔”

spot_imgspot_img