شیعہ نیوز: وفاقی حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ جاری کردہ نوٹفیکیشن کے مطابق ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں تحریک لبیک پاکستان کی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی اور ٹی ایل پی کے تمام اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نسلِ دشمنانِ اہل بیت ؑ کہاں پیدا ہوتی ہے؟؟دیوبند مفتی عبدالرحیم نےحرام فیکٹری کا پتہ بتادیا!
وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ایسی ٹھوس وجوہات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت کے تانے بانے دہشت گردی سے جڑے ہوئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ٹی ایل پی کو فرسٹ شیڈول میں شامل کرتے ہوئے کالعدم جماعتوں کی فہرست میں باقاعدہ شامل کر لیا گیا ہے۔
The post وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو کلعدم قرار دے دیا، نوٹفیکیشن جاری appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


