حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات 25 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ ناظم امتحانات مولانا محمد تحسین کی طرف سے جاری امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق، الثانویہ العامہ (میٹرک)، الثانویة الخاصہ (ایف اے)، الشہادة العالیہ (بی اے) اور الشہادة العالمیہ (ایم اے) کے روزانہ دو پیپر ہوں گے۔


