شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات 25 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ ناظم امتحانات مولانا محمد تحسین کی طرف سے جاری امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق، الثانویہ العامہ (میٹرک)، الثانویة الخاصہ (ایف اے)، الشہادة العالیہ (بی اے) اور الشہادة العالمیہ (ایم اے) کے روزانہ دو پیپر ہوں گے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے اعلان کے مطابق، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات 54 امتحانی مراکز میں امتحان دیں گے، ہر پیپر کا دورانیہ تین گھنٹے کا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سکردو: مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے معدنیات کے تاجروں کے دھرنے کی حمایت کا اعلان
تفصیلات کے مطابق، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، عقائد، فقہ، اصول الفقہ، المنطق الادب، صرف، نحو، عقائد، منطق، فلسفہ، البلاغہ، زبانی امتحان، تجوید و قرات، حفظ قرآن، پیش نمازی، تحقیقی مقالہ اور زبانی امتحانات ہوں گے۔
The post وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات کل سے شروع ہوں گے appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


