spot_img

ذات صلة

جمع

لبنان پر اسرائیلی بمباری سے ایک شخص شہید

شیعہ نیوز: لبنانی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے...

ویانا، رافائل گروسی کا دوہرا معیار اور ایرانی نمائندے کی شدید تنقید

شیعہ نیوز: ویانا میں ایرانی نمائندہ دفتر نے کہا ہے کہ رافائل گروسی ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر پر تشویش ظاہر کرتے ہیں، لیکن ایرانی جوہری تنصیبات پر غیرقانونی بمباری کے معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویانا میں بین الاقوامی اداروں کے لیے ایران کے نمائندہ دفتر نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے حالیہ بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کے ایران کے حوالے سے دوہرے رویے پر تنقید کی ہے۔

ایرانی دفتر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ رافائل گروسی نے ایک بار پھر ایران کے 60 فیصد تک افزودہ یورینیم کے ذخائر پر تشویش ظاہر کی ہے، لیکن ایران کی پُرامن اور حفاظتی نگرانی کے نظام کے تحت کام کرنے والی جوہری تنصیبات پر غیرقانونی بمباری کے معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی، اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی معاہدۂ مکہ کی مخالفت، فوجی مداخلت پر تشویش

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ جارحانہ اقدامات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور، جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے منشور کی بنیادوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔

دفتر نے ایجنسی کی سابقہ رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گروسی بخوبی جانتے ہیں کہ ایجنسی نے ایران کے جوہری مواد کے ایک ایک گرام کا حساب رکھا ہے اور ان کی اپنی رپورٹوں میں بھی اس مواد کے کسی ایک گرام کے انحراف کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں یورینیم کی افزودگی کی سطح کے لیے کوئی حد مقرر نہیں کی گئی اور کسی کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ اپنی مرضی سے کوئی فرضی حد مقرر کرے۔

ایرانی دفتر نے گروسی کے دوہرے رویے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا بھر میں، حتیٰ کہ جوہری ہتھیار نہ رکھنے والے ممالک میں بھی، ہتھیاروں کی سطح تک افزودہ جوہری مواد اور پلوٹونیم کے ذخائر کے بڑے پیمانے پر جمع ہونے پر تشویش کیوں ظاہر نہیں کرتے؟

واضح رہے کہ رافائل گروسی نے اس سے قبل کولمبیا کے ریڈیو کاراکول کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کے حوالے سے بعض تشویش ناک پہلوؤں کا دعویٰ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران نے ایجنسی کو مطلوبہ شفافیت اور رسائی مکمل طور پر فراہم نہیں کی ہے۔

The post ویانا، رافائل گروسی کا دوہرا معیار اور ایرانی نمائندے کی شدید تنقید appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img