spot_img

ذات صلة

جمع

وینزوئلا پرحملےکو مشروط کرنے کی قرار داد امریکی ایوان نمائندگان سے پاس نہ ہوسکی

شیعہ نیوز: امریکی ایوان نمائندگان سے ڈیموکریٹ اراکین کی پیش کردہ دو قراردادیں مسترد ہوگئيں جو وینزوئلا اور منشیات کے مبینہ اسمگلروں کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کے لئے صدر ٹرمپ کے اختیارات کو محدود کرنے کے لئے پیش کی گئی تھیں۔

ارنا کے مطابق بدھ کو امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ اراکین کی پیش کردہ دو قرار دادوں پر ووٹنگ ہوئی جن میں وینزوئلا اور منشیات کے مبینہ اسمگلروں کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کے لئے صدر ٹرمپ کے اختیارات کو مشروط اور محدود کرنے کی بات کی گئی تھی۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلیکن اراکین اکثریت میں ہیں اس لئے ان کی مخالفت کی وجہ سے یہ دونوں قرار دادیں مسترد ہوگئيں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت اور متحدہ عرب امارات کا سیکورٹی معاہدہ

ان قرار دادوں میں وینزوئلا کے ساحلی علاقوں میں منشیات کے مبینہ اسمگلروں کے خلاف امریکی فوج کے حالیہ حملوں کے طریقے پر سوالیہ نشان لگایا گیا تھا، جن میں مبنیہ طور پر منشیات کی 26 کشتیاں تباہ اور کم سے کم 99 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ قرار ادادیں اگر پاس ہوجاتیں تو ٹرمپ حکومت مبینہ اسمگلروں یا وینزوئلا پر حملے سے پہلے کانگریس سے اجازت لینے پر مجبور ہوجاتے۔

دوسری طرف امریکی فوج نے بحرالکاہل میں منشیات کی اسمگلنگ کے شک میں ایک اور کشتی پر حملہ کیا ہے جس میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہوگئے ۔

امریکی فوج کی جنوبی کمان ساؤتھ کام نے دعوی کیا ہے کہ یہ کشتی منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے دہشت گردوں کے کنٹرول میں تھی۔

امریکی فوج کی ساؤتھ کمان نے اپنے اس دعوے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے لیکن ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں ایک کشتی کو سمندر میں آگے بڑھتے ہوئے دکھایا گيا ہے۔

The post وینزوئلا پرحملےکو مشروط کرنے کی قرار داد امریکی ایوان نمائندگان سے پاس نہ ہوسکی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img