حوزہ/ قم المقدسہ میں مرحوم آیت اللہ میرزا نائینیؒ کی یاد میں بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس سے آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے خطاب کیا۔ یہ تقریب مدرسہ امام کاظمؑ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف ممالک کے علمی و حوزوی شخصیات، اساتذہ، محققین اور طلبہ نے شرکت کی۔ کانفرنس میں میرزا نائینیؒ کی فقہی، فکری اور سیاسی خدمات پر تحقیقی مقالات پیش کیے گئے اور ان کی علمی میراث کو امت مسلمہ کے لیے ایک قابل تقلید نمونہ قرار دیا گیا۔


