شیعہ نیوز: یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ اتوار 28 دسمبر کو ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ملاقات طے ہے اور اس دوران ان کے بقول سیکورٹی ضمانتوں اور ارضی معاملات پر بات چیت ہوگی۔
ولودیمیر زلینسکی نے کہا ہے کہ وہ نئے عیسوی سال سے قبل بہت سے معاملات کے حل کی جانب سے پرامید ہیں۔
یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ جہاں تک ممکن ہوسکا حتمی فیصلے کیے جائيں گے۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات غزہ کے مستقبل کے لیے اہم ہے، امریکی میڈیا
ولودیمیر زلینسکی کے بقول جنگ کے خاتمے اور یوکرین کی تعمیرنو کے بارے میں ایک وسیع فریم ورک تقریبا تیار ہوچکا ہے اور بعض دیگر دستاویزات مکمل ہوچکے ہیں۔
یوکرین کے صدر نے گزشتہ دنوں روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے 20 شقوں پر مبنی ایک مجوزہ امن منصوبے کا مسودہ پیش کیا تھا۔
اس مسودے کے مطابق، یوکرین کو روس کے دوبارہ حملہ نہ کرنے کی جانب سے ضمانت فراہم کی جائے گی۔
روس نے یوکرین کے جن علاقوں کو اپنے کنٹرول میں باقی رکھنے کی بات کہی ہے زلینسکی کے مطابق اس پر امریکہ کے ساتھ اتفاق حاصل نہیں ہوسکا ہے۔
The post ٹرمپ سے ملاقات کے دوران امن معاہدے کو منظور کرنے کی جانب سے زلینسکی پرامید appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


