spot_img

ذات صلة

جمع

ٹرمپ کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات قائم کئے جائیں، علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں امن، انصاف اور انسانی اقدار کے تحفظ کے لیے یہ ناگزیر ہوچکا ہے، امریکی صدر کے ان اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات قائم کئے جائیں وہ انسانیت کیلئے شدید خطرے بنتا جارہا ہے، ایران، لاطینی امریکہ کے ممالک، گرین لینڈ، ڈنمارک، نائجیریا اور حماس کے خلاف فوجی کارروائی یا سخت نتائج کی دھمکیاں طاقت کے زعم میں عالمی امن کو یرغمال بنانا امریکہ کی عالمی سامراجیت اور صہیونی عزائم کی تکمیل کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔

یہ امر بھی قابلِ توجہ ہے کہ ایرانی قوم نے ہر دور میں بیرونی دباؤ، پابندیوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آج بھی وہ اپنی خودمختاری، نظریاتی شناخت اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں، ایران کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب بھی سامراجی قوتوں نے داخلی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی، عوام نے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ان منصوبوں کو ناکام بنایا، عالمی برادری کو خودمختار ریاستوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مذمت کرنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایران میں حکومت کے حق میں نکلنے والے عوامی اجتماعات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ایرانی قوم اپنے نظام، اپنے رہبر اور اپنے نظریاتی تشخص کے ساتھ کھڑی ہے، یہ ریلیاں اس بات کا اعلان ہیں کہ ایران کو کمزور کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، ایرانی عوام امن، خودداری اور آزادی کے ساتھ اپنی راہ خود متعین کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور ہر اس سازش کو مسترد کرتے ہیں جو ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوشش کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی اپنے اتحاد، شعور اور قربانیوں کے ذریعے ثابت کر چکی ہے کہ وہ نہ صرف اپنے وطن کی حفاظت کرنا جانتی ہے بلکہ خطے میں امن و خودمختاری کی علامت بن کر کھڑی رہنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خاموش تماشائی بننے کے بجائے انسانیت کے تحفظ کے لیے متحد ہوں، مجرم ٹرمپ و نیتن یاہو کا احتساب یقینی بنائے جو دنیا کو جنگ، نفرت اور تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں، اگر آج انصاف نہ ہوا تو کل پوری انسانیت اس کی قیمت چکانے پر مجبور ہوگی۔

The post ٹرمپ کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات قائم کئے جائیں، علامہ حسن ظفر نقوی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img