spot_img

ذات صلة

جمع

صیہونی فوج نے 3 ہفتے میں 42 بار شام کے حدود کی خلاف ورزی کی ہے

تہران/ ارنا- صیہونی فوجی گزشتہ تین ہفتے کے دوران...

لبنان کے جنوبی علاقوں میں صیہونی حکومت کے جاسوسی کے آلات برآمد

تہران/ ارنا- لبنان کی فوج نے یارون سرحدی علاقے...

امام خمینی (رح) بندرگاہ کے راستے ایک کروڑ 27 لاکھ ٹن بنیادی سامان ایران میں برآمد

امام خمینی (رح) بندرگاہ/ ارنا- ایران کے صوبہ خوزستان...

مشہد مقدس میں برفباری کا منظر

جمعے اور ہفتے کے روز مشہد مقدس میں سال...

سال کی طویل ترین رات سے قبل تبریز شہر کا بازار

موسم خزاں کی آخری رات جو زمین کے شمالی...

پاکستان کی غزہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کی پیشکش پر شکر گزار ہیں، امریکا

شیعہ نیوز: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت بعض ممالک نے غزہ میں امن و امان کے قیام کے لیے فوجی دستے بھیجنے سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں اور فوجی دستے تعینات کرنے پر غور کرنے کی پیش کش بھی کی ہے، جس پر امریکا بہت شکر گزار ہے، البتہ ابھی تک کسی ملک سے فوجی کنٹریبیوشن کی حتمی یقین دہانی نہیں لی گئی۔ امریکی وزارت خارجہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران مارکو روبیو سے سوال کیا گیا کہ آیا پاکستان نے غزہ میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنے فوجی دستے بھیجنے پر امریکا کو باضابطہ طور پر اپنی رضامندی سے آگاہ کر دیا ہے۔؟

اس سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اس بات پر پاکستان کا بے حد مشکور ہے کہ اس نے غزہ امن منصوبے کا حصہ بننے یا کم از کم اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی پیش کش کی ہے۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں پاکستان سمیت دیگر ممالک ابھی کچھ اہم سوالات کے جوابات چاہتے ہیں، جن کے بعد ہی امریکا کسی ملک سے یہ کہہ سکے گا کہ وہ غزہ امن منصوبے کے لیے اپنی خدمات پیش کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ کئی ایسے ممالک موجود ہیں، جو اس تنازعے میں شامل تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہیں اور جو آگے بڑھ کر غزہ استحکام فورس کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں۔

The post پاکستان کی غزہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کی پیشکش پر شکر گزار ہیں، امریکا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img