
طالبان کے خلاف آج کے حملے اور اورنگزی فاروقی کی خاموشی: سہولت کاروں کی حقیقت سامنے
پاکستان کی فوج نے آج رات سے افغانستان میں طالبان اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی اور زمینی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ان کارروائیوں میں متعدد چیک پوسٹیں تباہ ہوئی ہیں جبکہ کئی دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کے اصل سہولت کار، یعنی کالعدم لشکرِ جھنگوی اور کالعدم سپاہِ صحابہ، وہی گروہ ہیں جنہوں نے طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان کے اندر حملے کرنے کے قابل بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب جب پاکستان کی فوج نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کا آغاز کیا ہے، تو اورنگزیب فاروقی اور اس کے سہولت کار گروہ مکمل طور پر خاموش ہیں۔ ان کی یہ خاموشی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورک میں ان کا بنیادی کردار اور مدد کسی سے پوشیدہ نہیں۔
ذرائع کے مطابق، یہ خاموشی دراصل خوف کی علامت ہے، کیونکہ ریاستی سطح پر ہونے والی کارروائیوں نے ان سہولت کاروں کے نیٹ ورک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔


