شیعہ نیوز: سوشل میڈیا پر افغان خود کش بمبار وسیم کا اعترافی بیان سامنےآگیا سرحد پار ٹی ٹی پی کا بھرتی اور تربیتی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ افغان خودکش بمبار وسیم ارخی گوشتہ، ننگر ہار کا رہنے والا ہے، جس نے 2023 میں مدرسہ انوار القرآن جلال آباد میں داخلہ لیا۔ خودکش بمبار نے اعترافی بیان میں کہا کہ جماعت الاحرار کے ایک کارندے نے خودکش بمبار کی تربیت کیلئے راضی کیا، اگست 2023 میں شونکڑے، کنٹر کے ایک مدرسے میں خودکش حملے کی تربیت حاصل کی، شونکڑے کنٹر کا تربیتی مرکز مولوی بصیر کے زیرانتظام ہے، جو ٹی ٹی پی کمانڈر ولی خراسانی کا بھائی ہے۔
خودکش بمبار نے مزید بتایا کہ شونکڑے اور آس پاس کے دوسرے تربیتی مراکز میں تقریباً 100 لڑکوں نے تربیت حاصل کی۔ خودکش بمبار نے بتایا کہ ٹی ٹی پی کے مولوی صدیق اور کمانڈر رشید ٹرینر تھے، ایک نقاب پوش شخص باقاعدگی سے مذہبی خطبات کے ذریعے ذہن سازی کرتا تھا، مئی2024 میں پشاور میں خودکش حملے کا حکم ملا، مئی 2024 میں سمگلنگ نیٹ ورکس کے ذریعے پہلے کوئٹہ اور پھر پشاور پہنچا، لیکن پشاور پہنچتے ہی گرفتار ہو گیا۔
The post پشاور میں خودکش حملہ کرنے سے قبل پکڑے گئے بمبار کے انکشافات appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


