spot_img

ذات صلة

جمع

پنجاب حکومت، کالعدم انتہا پسند جماعت TLP کیخلاف دیگر صوبوں میں کارروائی کیلئے وفاق سے درخواست کا فیصلہ

شیعہ نیوز : پنجاب حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی (TLP)کیخلاف دیگر صوبوں میں کارروائی کیلئے وفاق سے درخواست کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دورہ برازیل سے واپسی پر امن و امان کے لیے مزید ہائی الرٹ کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کومبنگ آپریشن مستقل جاری رکھنے کا حکم دیا اور کہا کہ دہشت گرد، انتہا پسند اور نفرت کے نیٹ ورک پنجاب میں بے بس دکھائی دیئے۔

پنجاب حکومت نے انتہا پسندوں اور دہشتگرد ی نیٹ ورک کے مالیاتی اور جنگی انفراسٹرکچر کواکھاڑ پھینکاہے۔

وزیر اعلی مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیرمعمولی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پنجاب حکومت کا باقی صوبوں میں بھی کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف پنجاب جیسی یکساں کارروائی کیلئے وفاقی حکومت سے درخواست کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹی ایل پی کے ٹھکانوں سے جدید ترین اسلحہ، ہزاروں گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور جنگی ساز و سامان برآمد ہوئے۔

The post پنجاب حکومت، کالعدم انتہا پسند جماعت TLP کیخلاف دیگر صوبوں میں کارروائی کیلئے وفاق سے درخواست کا فیصلہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img