شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے صوبائی رہنماء مولانا منور حسین سولنگی، مجلس علماء مکتب اہلِ بیتؑ کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی، مولانا حافظ عبدالقادر جعفری اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کالعدم دہشت گرد تنظیم کو کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے، جو ملک میں فرقہ وارانہ نفرت اور انتشار کو ہوا دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قمبر شہداد کوٹ جیسے حساس ضلع میں کالعدم دہشت گرد تنظیم کی جانب سے شرانگیزی پر مبنی جلسہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف امن عامہ کے لیے خطرہ ہیں، بلکہ ریاستی رٹ کو بھی چیلنج کرنے کے مترادف ہیں۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ سندھ، کمشنر لاڑکانہ، ڈی آئی جی لاڑکانہ، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کالعدم جماعت کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔ نفرت انگیز تقاریر، نعروں اور جلسوں کی بنیاد پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قمبر شہداد کوٹ کے شیعوں کے پرامن احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین ہر قدم پر ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آخر میں انہوں نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کی شرانگیز سرگرمیوں کے خلاف اور قمبر شہدادکوٹ کے مومنین کے پرامن احتجاج کی حمایت میں سوشل میڈیا اور ہر سطح پر بھرپور آواز بلند کریں۔
اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلعی صدر شکارپور اصغر علی سیٹھار، ضلعی سیکرٹری نشر و اشاعت عبدالعلی کھوہارو، گلزار علی مہر اور دیگر تنظیمی ذمہ داران کے ہمراہ تحصیل لکھی غلام شاہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیرآباد میں ڈاکٹر عنایت اللہ میمن کاہی میں راجہ ھکڑو فدا حسین مہر اور گوٹھ ناپر مولانا ساجن مہر مولانا عارف حسین مہر میں مقامی مومنین کرام اور تنظیمی ذمہ داران سے ملاقات کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہدائے شکارپور کی 11ویں برسی کے سلسلے میں 30 جنوری 2026 کو مجلس عزا اور عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے دین، ملت اور وطن کے تحفظ کے لیے عظیم قربانیاں دیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے اپیل کی کہ عوام بڑی تعداد میں اس مجلس عزاء اور برسی شہداء میں شرکت کرکے اپنے عظیم شہداء سے عقیدت، محبت اور وفاداری کا اظہار کریں۔
The post کالعدم دہشتگرد تنظیم کی شرانگیزی پر انتہائی قابل مذمت ہے، علامہ مقصود ڈومکی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


