spot_img

ذات صلة

جمع

کوئٹہ، خانہ فرہنگ ایران میں شہدائے مزاحمت کانفرنس کا انعقاد

شیعہ نیوز: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قائم خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے شہدائے مزاحمت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، عمائدین اور دیگر شخصیات نے شرکت کیں۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ، ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل مہدی شائقی، امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مولانا عبدالقادر لونی، جے یو آئی کے صوبائی رہنماء قاری مہراللہ، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ ولایت حسین جعفری، علامہ محمد جمعہ اسدی، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر عطاء الرحمان، ڈاکٹر اسحاق بلوچ، خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر ابولحسن میری، اختیار احمد، عبدالقیوم ایڈوکیٹ اور دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔

شرکاء نے کانفرنس کے موقع پر فلسطین کا دفاع کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے مزاحمت نے اسرائیل کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ خاک میں ملایا ہے۔ دنیا کے اقدار پسند افراد کے دلوں میں وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکہ امت مسلمہ کے کھلے دشمن ہیں، مسلمانوں کو اتحاد کا دامن تھام کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ مقررین نے خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے مختلف مکاتب فکر کے علماء و عمائدین کی کانفرنس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات اتحاد و بھائی چارے کو مضبوط تر بناتا ہے۔ اس موقع پر شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

The post کوئٹہ، خانہ فرہنگ ایران میں شہدائے مزاحمت کانفرنس کا انعقاد appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img