شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ غزہ میں کوئی جنگ بندی نہیں ہے اور اسرائیل بمباری اور امداد کے داخلے کو روک رہا ہے۔
رہائش کے حق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بالاکرشنن راجا گوپال کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی شقوں کی بنیاد پر خیموں اور موبائل گھر لانے کی اجازت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں : عرب امارات اور سعودی عرب میں ٹھن گئی، جنوبی یمن میں دونوں کے نمک خوار آمنے سامنے
انہوں نے کہا کہ ہم نے متعدد بار اسرائیلی حکومت سے رابطہ کیا اور موجودہ صورت حال کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، لیکن ہمیں کوئی جواب نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ امن منصوبے کے ضامن کے طور پر اپنے کردار سے دستبردار ہو چکا ہے اور اسرائیل پر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈال رہا ہے۔
The post کوئی جنگ بندی نہیں، اسرائیل غزہ پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے، اقوام متحدہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


