شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں برائت از استعمار مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں آئی ایس او پاکستان خیبر پختونخوا ریجن، ضلع کوہاٹ و ہنگو کے زیرِ اہتمام کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، احتجاج سے سابق ڈویژنل صدر شوکت شیرازی اور ضلعی صدر باقر شیرازی نے خطاب کیا۔ مقررین نے رہبرِ معظم انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کے خلاف جاری صہیونی میڈیا پروپیگنڈے اور غزہ میں بیرونی افواج کی ممکنہ تعیناتی کی شدید مذمت کی اور اسے عالمِ اسلام اور فلسطینی عوام کے ساتھ خیانت بالخصوص شہدائے فلسطین کے خون سے غداری قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ ناکام ہوگیا، ایران کی غیور عوام نے بتا دیا کہ ہم آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ہیں، علامہ شبیر میثمی
The post کوہاٹ، آئی ایس او کا برائت از استعمار مہم کے تحت احتجاجی مظاہرہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


