حوزہ/یہ معاملہ نہ کسی وقتی بحث کا نتیجہ ہے اور نہ ہی سطحی سیاسی جذبات کی پیداوار، بلکہ اس عالمی سیاسی نظام کو سمجھنے کی ایک سنجیدہ فکری کاوش ہے جہاں طاقت، مفاد اور اخلاق کے دعوے باہم خلط ملط ہو چکے ہیں۔ جب کوئی بڑی عالمی قوت کسی خوددار قوم کے لیے خیرخواہی اور عظمت کے دعوے سامنے لاتی ہے تو اہلِ بصیرت کے لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ ان دعوؤں کو محض لفظی بیانات تک محدود نہ رکھیں، بلکہ انہیں عملی پالیسیوں اور ٹھوس فیصلوں کی کسوٹی پر پرکھیں۔


