شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مندوب نے کینیڈا کی ایران مخالف قرارداد کے بارے میں کہا ہے کہ ایران قرارداد کے اس متن کو سختی سے مسترد کرتا ہے جو سیاسی محرکات کے تحت تیار کی گئی ہے اور مکمل طورپر تخریبی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مندوب غلام حسین درزی نے کہا ہے کہ ہم اس قرارداد کے متن اور اس کے پیچھے جو نیت کام کررہی ہے، اس کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کی اسرائیلی دھمکی
انھوں نے کہا کہ قرارداد کے اس متن کے بارے میں نہ مذاکرات ہوئے ہیں اور نہ ہی کسی فریق کی طرف سے اس پر اتفاق کیا گیا ہے ، بس ہرسال اسی ملک کی طرف سے مسلط کی جاتی ہے اس کا مقصد انسانی حقوق کی اقدار نہیں بلکہ اسی ملک کے سیاسی اہداف ہیں۔
قرارداد کے اس متن کا کوئی جائزہ بھی نہیں لیا گیا ہے اور غیر متوازن ہے اور اس میں انسانی حقوق کے میدان میں ایران کی پیشرفت، موجودہ ملی سرگرمیوں، اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے انجام پانے والے ایرانی حکام کے اقدامات اورملک کے آئین نیز بین الاقوامی قوانین کے مطابق انسانی حقوق کی حمایت میں ہماری فعالیت کو نظرانداز کیا گیا ہے۔
The post کینیڈا کی ایران مخالف قرارداد سیاسی اور تخریبی ہے، ایران appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


