حوزہ/ «سبحانُ اللہ» کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو ہر قسم کی عدمّی اور سلبی صفات سے پاک و منزّہ مانا جائے؛ جبکہ «اللہ اکبر» کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کو ہر اس وصف سے بھی برتر اور منزّہ سمجھا جائے جو ہم اس کے لیے بیان کریں، چاہے وہ وصف وجودی ہو یا عدمی۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ جو بھی صفت ہم اللہ کے لیے بیان کرتے ہیں وہ محدود ہوتی ہے اور دوسرے مفاہیم کا احاطہ نہیں کر پاتی، جبکہ اللہ تعالیٰ کسی بھی حد اور قید میں محدود نہیں ہوتا۔
کیوں «اللہ اکبر» ، «سبحان اللہ» سے برتر ہے؟


