شیعہ نیوز: سوشل میڈیا پوڈکاسٹ میں دوران گفتگو شیعہ مکتب فکر کےمقدسات خصوصاً عزاداری اور عزاداران امام حسینؑ کی صریح توہین کرنی والی فحش اداکارہ اور ماڈل گرل میمونہ قدوس کے خلاف اندراج مقدمہ کی رٹ پٹیشن سیشن کورٹ لاہور میں دائر کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ خاورعباس بہلول کی جانب سے بنام سی سی پی اولاہورگستاخ ادکارہ میمونہ قدوس اور عمر ثانی اینکر جنہوں نے توہین عزاداری امام حسین علیہ السلام کی تھی ان کے خلاف اندراج مقدمہ کی رٹ پٹیشن سیشن کورٹ لاہور میں دائر کر دی گئی ہے۔ انشاءاللہ عدالت سے جلد ایف ائی ار کے حکم جاری ہوں گے ۔
واضح رہے کہ ملعونہ میمونہ قدوس نے یوٹیوب پر ایک پوڈ کاسٹ کے دوران شیعہ مکتب فکر کے مسلمہ عقائد یعنیٰ عزاداری کے خلاف جھوٹے ، من گھڑت اور بے بنیاد الزامات عائد کیئے تھے۔
انہوںنے کہا تھا کہ اہل تشیع عزاداری کے نام پر پیسے لیکر زنجیر کا ماتم کرتے ہیں اور اپنا خون بہاتے ہیں۔ جبکہ یہ الزام سراسر جھوٹ اور بےبنیاد ہے۔ دنیا بھرمیں آج تک کوئی ایک بھی ایسا واقعہ کہیں دیکھنے یا سننےمیں نہیں آیا کہ کسی شخص نے امام حسینؑ کی محبت میں ماتم کیا ہو اپنا خون بہایا ہو اور کسی سے اس کام کے پیسے بھی وصول کیئے ہوں ؛
میمونہ قدوس نے یہ تمام الزامات فقط اپنے اندر کا بغض اور زہر باہر نکالتے ہوئے عائد کیئے جو اہل بیت اطہار مکتب تشیع کیلئےاپنے سینے میں جمع کررکھے تھے۔ امید ہے کہ عدالت عالیہ کے حکم کی پیروی میں پولیس حکام مقدمہ درج کرکے ملعونہ میمونہ قدوس کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
The post گستاخِ عزاداری ملعونہ میمونہ قدوس کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخوات لاہورہائی کورٹ میں دائر appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


