حوزہ/حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: “میرے والد بہت زیادہ ذکرِ خدا کرتے تھے۔ میں ان کے ساتھ چلتا تو وہ (چلتے ہوئے بھی) اللہ کا ذکر کرتے تھے، ان کے ساتھ کھانا کھاتا تو بھی وہ ذکرِ خدا میں مشغول رہتے تھے۔ جب لوگوں سے گفتگو کرتے تو یہ گفتگو بھی انہیں یادِ الٰہی سے غافل نہ کرتی تھی۔ میں دیکھتا تھا کہ ان کی زبان تالو سے لگی رہتی اور وہ مسلسل لا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ کہتے رہتے تھے۔


