spot_img

ذات صلة

جمع

13 سالہ مصنفہ سیدہ منساء زہراء زیدی کی کتاب فلسطین کے مظلوم عوام کی آواز بن گئی

حوزہ/کراچی پاکستان سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ مصنفہ...

حسین آباد جھارکھنڈ میں 11 سے 13 نومبر تک مجالسِ عزائے فاطمیہ اور جلوس کا اہتمام

حوزہ/جھارکھنڈ ہندوستان کے معروف شیعہ مرکز حسین آباد (جپلا)...

منبر کی دو منٹ کی زحمت!

حوزہ/ہمارے بعض ذاکرین، خطباء کرام اور شعراء منبر سے...

یمن، صوبہ صعدہ میں رہائشی علاقوں پر سعودی حملوں کا نیا سلسلہ

شیعہ نیوز: یمنی ذرائع کے مطابق سعودی فورسز نے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقوں میں رہائشی علاقوں پر شدید میزائل اور توپ خانے سے حملے کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے اضلاع الظاہر اور حیدان میں رہائشی علاقوں اور سرحدی دیہات کو سعودی فورسز کی جانب سے شدید میزائل اور توپ خانے کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ممتاز مرجعِ آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی رحلت کر گئے

رپورٹ کے مطابق سعودی فوج نے یمن کے خلاف اپنی نئی کارروائی کے دوران ضلع الظاہر کے گنجان آباد علاقوں اور متعدد سرحدی دیہات پر بڑے پیمانے پر گولہ باری کی۔ جس کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے اور شہریوں کے گھروں کو نقصان پہنچا۔

یمنی ذرائع نے بتایا کہ سعودی فضائی حملوں میں خب اور شعف کے علاقوں میں مواصلاتی ٹاورز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چار کارکن جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوئے۔

دوسری جانب یمنی ذرائع نے شمالی یمن کے صوبہ الجوف پر سعودی عرب کی جانب سے ایک اور حملے کی بھی اطلاع دی ہے۔

The post یمن، صوبہ صعدہ میں رہائشی علاقوں پر سعودی حملوں کا نیا سلسلہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img