شیعہ نیوز: انصاراللہ یمن سے قریب تصور کیے جانے والے فوجی تجزیہ کار بریگیڈیئر عزیز راشد نے کہا کہ “یمن کی بحریہ نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں دشمن کی فوجی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور ایبراہم لینکن کی کمان میں ٹاسک فورس تعینات کرنے کی ہر قسم کی کوشش کے خلاف موثر اقدام انجام دے گی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ یہ طیارہ بردار امریکی جنگی بحری بیڑہ پہلے بھی خطے میں آ چکا ہے اور یمن کے خلاف امریکہ کے فوجی آپریشن کا حصہ بھی رہ چکا ہے جبکہ ہم نے فلسطین کی حمایت میں جاری مہم کے دوران اسے اپنے حملوں کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
بریگیڈیئر راشد نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں خلیج عدن میں برطانوی تیل بردار جہاز مارلن لوانڈا کو انصاراللہ یمن کے حملوں کے بعد آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تیل بردار جہاز کو “بحیرہ احمر میزائل” سے نشانہ بنایا گیا ہے جو “سعیر” میزائل کی ترقی یافتہ شکل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق: وزارت عظمیٰ کے انتخابات میں ٹرمپ کی مداخلت کے خلاف سینکڑوں افراد کا مظاہرہ
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیانے رینج کے ساحل سے سمندر میں مار کرنے والے دو میزائل سسٹم واشنگٹن، لندن اور دیگر مغربی طاقتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “یہ پیغام ان دسیوں بحری جہازوں کے تباہ ہو کر غرق ہو جانے کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ہماری جانب سے اعلان کردہ سمندری محاصرے کی خلاف ورزی کی تھی۔ یہ محاصرہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی خاطر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف لگایا گیا تھا۔”
بریگیڈیئر عزیز راشد نے کہا کہ “یمن آج جدید ترین بحری دفاعی صلاحیتوں کا مالک ہے اور جدید ترین ریڈارز اور دیگر آلات کی بدولت دشمن کی کشتیوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی طاقت رکھتا ہے۔ ہماری مسلح افواج بھی ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں دشمن کی کشتیوں کو نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کریں گے۔”
ان کے بقول آج یمن کی توانائیاں ماضی کی نسبت کہیں زیادہ ہیں اور اگر امریکہ اور اسرائیل کی غاصب صیہونی حکومت نے بحران کی شدت بڑھانے کی کوشش کی تو اسے بہت سے “فوجی سرپرائز” دیے جائیں گے۔
انہوں نے دشمن طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ “امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف ہر ممکنہ جارحیت پورے خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیل سکتی ہے۔”
انصاراللہ یمن نے آج جو ویڈیو جاری کی وہ 26 جنوری 2024ء سے متعلق ہے جس دن خلیج عدن میں برطانوی تیل بردار جہاز مارلن لوانڈا کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
The post یمن کی بحریہ نے بحیرہ احمر میں دشمن کی فوجی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، بریگیڈیئر راشد appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


