spot_img

ذات صلة

جمع

یورپ بحران کی آگ کو مزید ہوا دینے میں مصروف ہے، سید عباس عراقچی

شیعہ نیوز: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے تازہ ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ کئی ممالک ہمارے خطے میں ایک بڑی جنگ کی آگ کو بھڑک اٹھنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ان ملکوں کی فہرست میں ایک بھی یورپی ملک کا نام دیکھا نہیں جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ [ آگ کو بھڑکنے سے روکنا اپنی جگہ پر] یورپ بحران کی آگ کو مزید ہوا دینے میں مصروف ہے۔

سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ امریکہ کی درخواست پر “اسنیپ بیک” کو بحال کرنے کی کوشش کے بعد، اب ہماری مسلح افواج کو نام نہاد دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرکے یورپ نے ایک اور بڑی اسٹریٹیجک غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران امتِ اسلام کا قلعہ ہے، حملہ ہوا تو کھل کر دفاع کریں گے، حزب اللہ عراق

انہوں نے لکھا کہ یورپ کا دوہرا معیار اور کھلے عام مکاری اس بات سے بھی صاف ظاہر ہوگئی کہ غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں نسل کشی پر ان ملکوں نے مکمل بے عملی اختیار کی لیکن ایران میں مبینہ “انسانی حقوق کے دفاع” کے لیے جلدبازی کر رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اس ڈھونگ نے تباہی کی جانب گامزن یورپ کی صورتحال کو مزید ظاہر کردیا۔

وزیر خارجہ عراقچی کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں اگر کوئی بڑی جنگ ہوئی تو یورپ یقینا بری طرح متاثر ہوگا من جملہ توانائی کی قیمت اور اس کے ڈومینو اثرات سے؛ لہذا یورپی یونین کا موجودہ موقف خود ان کے اپنے مفادات کو سب سے زیادہ نقصان پہنچائے گا۔

سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ یورپی شہری اس سے بہت بہتر چیزوں کے لائق ہیں جو اس وقت ان کی حکومتیں انہیں پیش کر رہی ہیں۔

The post یورپ بحران کی آگ کو مزید ہوا دینے میں مصروف ہے، سید عباس عراقچی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img