حوزہ/ یومِ عالمی فلسفہ، جو ہر سال نومبر کے تیسرے جمعرات کو یونیسکو کی جانب سے منایا جاتا ہے، اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ فلسفہ صرف ایک خشک اور انتزاعی علمی شعبہ نہیں، بلکہ ’’خردمندانہ زندگی‘‘ کا فن اور انسان و کائنات کو گہرائی سے سمجھنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ یہ دن تنقیدی سوچ، تعمیری مکالمے، اور اُن بنیادی مسائل پر دوبارہ غور کی دعوت ہے جو انسانی تقدیر کو تشکیل دیتے ہیں۔


