spot_img

ذات صلة

جمع

یوکرین سے اظہارِ یکجہتی! ناروے کی کمپنی نے امریکی فوج کو ایندھن کی سپلائی روکدی

شیعہ نیوز: اروے کی کمپنی نے امریکی صدر کے رویئے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی افواج کو ایندھن کی سپلائی روکنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناروے کی آئل اور شپنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ہالٹ بیک بنکرز نامی کمپنی کے مالک گنر گران نے کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ فوری طور پر امریکی افواج کو ایندھن کی سپلائی روک رہے ہیں۔ اس کمپنی نے گذشتہ سال 2024ء میں امریکی افواج کو 30 لاکھ لیٹر ایندھن فراہم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رہبر انقلاب اسلامی کا یوکرینی زبان میں پیغام جاری

کمپنی کے مالک گنر گران نے کہا ہے کہ مختصراً صرف اتنا کہوں گا کہ آج ہم نے ٹی وی کی اسکرین پر بہت خراب مناظر دیکھے، جس میں یوکرین کے صدر کو اپنے آپ کو پُرسکون رکھنے کا پورا کریڈٹ جاتا ہے، حالانکہ امریکا نے پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے کے طور پر ہم نے ناروے میں موجود امریکی افواج اور ان کے جہازوں کو تیل کی فراہمی بند کر دی ہے، ناروے کی بندرگاہ سے ہم انہیں تیل فراہم نہیں کریں گے۔

The post یوکرین سے اظہارِ یکجہتی! ناروے کی کمپنی نے امریکی فوج کو ایندھن کی سپلائی روکدی first appeared on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img