شیعہ نیوز: عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد کریم نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ داعش کی دوبارہ فعالیت کے بہانے عراق میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے کے لیے جواز تلاش کررہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ کے رکن محمد کریم نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ داعش کے خطرے کو عراق میں مستقل موجودگی برقرار رکھنے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں بدامنی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے، جو بعض عرب ممالک کی مدد سے اسرائیل کے مفادات کو تقویت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی نتن یاہو کے الحاقی منصوبے کی مخالفت محض دھوکہ ہے، امریکی میڈیا
محمد کریم نے کہا کہ امریکا اپنی فوجی موجودگی کو ختم کرنے کے بجائے مزید مستحکم کر رہا ہے، جبکہ عراقی سکیورٹی فورسز اور حشد شعبی داعش کے باقی ماندہ عناصر کا پیچھا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش اب اپنی زمینی قوت کھو چکی ہے۔
The post داعش کے بہانے میں عراق پر گرفت مضبوط کرنے کی کوشش، امریکہ کی نئی چال appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


