spot_img

ذات صلة

جمع

مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر صہیونی جارحیت، درخت اور فصلیں تباہ

شیعہ نیوز:عبری اخبار ہاآرتص نے اعتراف کیا ہے کہ...

جنوبی شام میں اسرائیلی فوج کی نئی نقل و حرکت، القنیطرہ میں چوکیاں قائم

شیعہ نیوز: قابض اسرائیلی افواج نے جنوبی شام کے...

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ملائیشیا کی امریکہ کی دوہری پالیسیوں پر تنقید

شیعہ نیوز: ملائیشیا کے وزیر اعظم نے مسئلہ فلسطین...

اسرائیل کے لبنان پر دو تازہ حملے، جنوبی لبنان میں دو شہری شہید

شیعہ نیوز: اسرائیلی دشمن کی جانب سے آج اتوار...

دشمن کو جنگ دوبارہ شروع کرنے کا بہانہ نہیں دیں گے: حماس رہنما خلیل الحیہ

شیعہ نیوز: حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ نے کہا کہ ان کی تنظیم جنگ بندی معاہدے پر کاربند ہے اور دشمن کو جنگ دوبارہ شروع کرنے کا کوئی بہانہ نہیں دے گی۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت جنگ کے دوران اپنے اعلان کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور حماس دشمنی کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

انہوں نے امریکی حکومت کے حالیہ مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور واشنگٹن کے دیگر حکام نے جنگ کے خاتمے کی تصدیق کی ہے لیکن اس عمل کو مستحکم کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے لبنان پر دو تازہ حملے، جنوبی لبنان میں دو شہری شہید

حماس رہنما کے مطابق جنگ بندی کے بعد پہلے 72 گھنٹے میں 20 اسرائیلی قیدی اور کل 28 اسرائیلی قیدیوں میں سے 17 کی لاشیں حوالے کی گئیں۔

انہوں نے یہ بتایا کہ بقیہ لاشوں کو نکالنے کے لیے خصوصی ٹیمیں اگلے اتوار کو نئے علاقوں میں داخل ہوں گی۔

الحیا نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کا انتظام غزہ کی انتظامی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا البتہ ہمیں اس کیمٹی میں قومی شخصیات کی موجودگی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض حکومت ضروری اشیاء کے داخلے پر پابندی لگا رہی ہے اور جنگ کے دور کی صورتحال کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

The post دشمن کو جنگ دوبارہ شروع کرنے کا بہانہ نہیں دیں گے: حماس رہنما خلیل الحیہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img