spot_img

ذات صلة

جمع

کشمیری و فلسطینی عالمی منصفوں کی دوغلی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز: سربعاہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہی جنوبی ایشیا کے امن کےلئے سب سے بڑا خطرہ کیونکہ یہ تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے استعمار مذموم مقاصد کی تکمیل اور خطے میں بدامنی، افراتفری کی غرض سے جان بوجھ کر چھوڑ کرگیا، کشمیری و فلسطینی اپنے بنیادی انسانی حقوق کےلئے آج بھی عالمی منصفوں کی دوغلی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، اپنی ہی سرزمین پر اس کے بیٹوں کو بے وطن و مہاجر بنادیاگیا، ایک طرف بین الاقوامی یوم ورثہ دوسری طرف ہزاروں سالوں کی تہذیب و تمدن کو اجاڑ دیاگیا، مقبوضہ کشمیر و فلسطین، مظالم، تباہی، بربادی عالمی دوغلے پن کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے ان خیالات کا اظہار 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر (1947ء میں بھارتی فوج بغیر کسی آئینی، قانونی جواز کے قابض ہوئی)، بین الاقوامی یوم ورثہ پراپنے الگ الگ پیغامات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر1947ء کا ہی وہ دن تھا جس روز کشمیریوں پر ظلم و جبر کی عملی بنیاد رکھی گئی اور بھارت بلاجواز، غیر آئینی وغیرقانونی طریقے سے فوجیں اتار کر قابض ہوا، سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزر گیا، سب کچھ بدل گیا، مگر آج بھی کشمیری و فلسطینی ظلم وستم کی چکی میں پس رہے ہیں اور نام نہاد عالمی منصفوں کی دوغلی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں،۔

یہ بھی پڑھیں: شہادت ایسی سرفرازی ہے جو اولیاء اللہ کے سر کا تاج ہے، علامہ اقتدار حسین نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ہی سرزمین پر اسکے وارثوں کو بے دخل کردیاگیا، بے وطن کرکے مہاجر بنادیاگیا مگر عالمی اداے انسانی و بنیادی حقوق، ترقی اور اپنے مفادات کی خاطر دیگر عنوانات کا استعمال تو کرتے ہیں مگر جن دو مظلوم خطوں ان کی سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے وہاں سامراجی طاقتوں کی پشتی بانی کے سبب دیکھنے کی جرات بھی نہیں کرتے، کونسا ظلم ہے جو ان مظلوم اقوام پر روا نہ رکھاگیا ہومگر مجال ہے کہ کوئی لفظ بھی نام نہاد جمہوریت بھارت یا ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کےخلاف کسی بڑے ملک یا ادارے کی نکلی ہو بلکہ اپنے مفادات کی خاطر مسلسل خاموشی اختیار کی جارہی ہے۔

ایک طرف اقوام متحدہ آج کے روز بین الاقوامی ورثہ اور اس کے تحفظ کا پیغام دیتا ہے مگر دوسری طرف ہزاروں سالوں کی تہذیب و تمدن کونہ صرف اجاڑ دیاگیا بلکہ آج بھی تہذیب، ورثہ، ثقافت پر یہ ظالموں کے کاری وار جاری ہیں مگر افسوس اس پر مکمل خاموشی؟اس سے بڑا دوغلا پن اورکیا ہوگا ۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے وہ صبح ضرور طلوع ہوگی جس روز کشمیری بھی اپنی امنگوں کے مطابق آزادی کا سورج دیکھیں گے

The post کشمیری و فلسطینی عالمی منصفوں کی دوغلی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، علامہ ساجد نقوی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img