spot_img

ذات صلة

جمع

لبنان پر اسرائیلی بمباری سے ایک شخص شہید

شیعہ نیوز: لبنانی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے...

عراقی وزیراعظم کا امریکی عہدیدار سے خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

شیعہ نیوز: عراقی وزیراعظم نے عراق میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور سے ملاقات کے دوران خطے کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔

عراقی وزیراعظم کے دفتر کی ویب سائٹ کے مطابق وزیراعظم علی الزیدی نے اتوار کے دن عراق میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور اسٹیون فاگن سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی پابندیاں ایران کو جھکانے میں کیوں ناکام ہیں؟ الجزیرہ کا تجزیہ

عراقی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورت حال کا بھی جائزہ لیا اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے استفادے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے خطے کی سلامتی و استحکام کو تقویت دینے اور یہاں کے عوام کے مفادات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

The post عراقی وزیراعظم کا امریکی عہدیدار سے خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img