spot_img

ذات صلة

جمع

ڈیموکریٹس کی کامیابی کی صورت میں ٹرمپ کو کیسے مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا؟

شیعہ نیوز: اگر ڈیموکریٹس امریکہ کے وسط مدتی انتخابات...

شام نے “مکہ معاہدہ” میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کردیا

شیعہ نیوز: شامی وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی نے سعودی...

لندن میں سیاحتی نمائش صیہونی مخالف احتجاج کا مرکز بن گئی

شیعہ نیوز: فلسطین کے حامی برطانوی کارکنوں نے نمائش...

بنوں، ڈومیل: پولیس، امن کمیٹی اور اہلِ علاقہ کی کارروائی، مسلح گروہ کے مرکز کا کنٹرول سنبھال لیا گیا

شیعہ نیوز: بنوں کی تحصیل ڈومیل میں پولیس، امن کمیٹی اور اہلِ علاقہ نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے مبینہ گیدڑ گروپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہاتھی خیل کے پہاڑی علاقے میں قائم مبینہ مرکز کا کنٹرول سنبھال لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد علاقے میں امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کے لیے سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا سے جنگ، ایران دنیا کو میزائلوں کی نئی پیڑھی میں کھینچ لایا

مقامی سطح پر مسلح عناصر اور دہشتگردوں کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کر قانون کے سامنے سرنڈر کریں یا علاقہ چھوڑ دیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈومیل میں دہشتگردی، خوف و ہراس اور مسلح گروہوں کے لیے مزید کوئی گنجائش نہیں چھوڑی جائے گی۔

حکام کی جانب سے علاقے میں امن کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیاہے۔

The post بنوں، ڈومیل: پولیس، امن کمیٹی اور اہلِ علاقہ کی کارروائی، مسلح گروہ کے مرکز کا کنٹرول سنبھال لیا گیا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img