spot_img

ذات صلة

جمع

13 سالہ مصنفہ سیدہ منساء زہراء زیدی کی کتاب فلسطین کے مظلوم عوام کی آواز بن گئی

حوزہ/کراچی پاکستان سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ مصنفہ...

حسین آباد جھارکھنڈ میں 11 سے 13 نومبر تک مجالسِ عزائے فاطمیہ اور جلوس کا اہتمام

حوزہ/جھارکھنڈ ہندوستان کے معروف شیعہ مرکز حسین آباد (جپلا)...

منبر کی دو منٹ کی زحمت!

حوزہ/ہمارے بعض ذاکرین، خطباء کرام اور شعراء منبر سے...

ٹرمپ کی اقتصادی کارکردگی سے امریکیوں کی ناراضگی میں اضافہ، این بی سی پول

شیعہ نیوز: این بی سی کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 55 فیصد امریکی ووٹرز کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔

سروے کے مطابق ٹرمپ کی کارکردگی پر اطمینان کم ہو کر 41 فیصد رہ گیا ہے اور 56 فیصد ووٹرز ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ اس کے علاوہ 55 فیصد نے امریکی صدر کی اقتصادی پالیسیوں کو معیشت کے لیے نقصان کا باعث قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اپنے ظاہر کے برعکس کمزور اور خطرے سے دوچار ہے، باقر قالیباف

ایران کے خلاف جنگ بھی ووٹروں کے لیے ایک بڑی پریشانی ہے۔ 57 فیصد کہنا ہے کہ اس بات کا امکان کم ہے کہ وہ جنگ کی حمایت کرنے امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں۔ 62 فیصد نے کہا کہ اتنی مہنگی کی ضرورت ہی نہیں تھی۔

دریں اثنا، 43 فیصد ووٹروں نے کہا کہ وہ کانگریس کے انتخابات میں ٹرمپ کے خلاف ووٹ دیں گے، جب کہ 27 فیصد نے کہا کہ وہ صدر کو ووٹ دیں گے۔

ٹرمپ کی ناپسندیدگی کے باوجود، ڈیموکریٹک پارٹی کو بھی نمایاں منفی خیالات کا سامنا ہے، 50 فیصد ووٹرز نے ڈیموکریٹ پارٹی کے بارے میں منفی خیالات کا اظہار کیا ہے۔

سروے رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریپبلکن کو سرحدی سلامتی، امیگریشن اور جرائم جیسے مسائل پر نسبتاً برتری حاصل ہے۔

The post ٹرمپ کی اقتصادی کارکردگی سے امریکیوں کی ناراضگی میں اضافہ، این بی سی پول appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img