spot_img

ذات صلة

جمع

مکہ مکرمہ کی ایک مسجد میں میاں کابیوی کے ماتھے پر بوسہ ،سعودی حکومت کی جانب سے سزائے موت، خبر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

شیعہ نیوز: سعودی عرب میں دو بنگالی میاں بیوی کا مکہ کی ایک مسجد میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے الزام میں 14 اکتوبر کو سر قلم کردیا گیا، یہ خبر آج سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں میاں بیوی نوبیاہتا جوڑا تھے اور ہنی مون کی بجائے عمرہ ادا کرنے سعودی عرب آئے تھے، دونوں میاں بیوی نے مکہ کی ایک مسجد میں ایک ساتھ نماز ادا کی، شوہر نے بیوی کے ماتھے پر بوسہ دیا اور وہاں موجود ایک پاکستانی شہری نے دونوں میاں بیوی کی ویڈیو بنا کر سیکورٹی اہلکار کو دی جس نے غیر اخلاقی حرکت کے الزام میں دونوں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔۔۔۔ عدالت نے مسجد کی حرمت کی توہین کا الزام لگا کر میاں بیوی کو سزائے موت سنائی اور 14 اکتوبر کو دونوں میاں بیوی کا سر قلم کرکے سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : تہران کا قابل فخر فیصلہ! باحجاب آذربائیجانی خواتین کے لیے اسکالرشپ اور رہائش کا اعلان

مکہ میں تعینات بنگالی قونصلر جنرل نے بنگالی میاں بیوی کو سزائے موت پر آج سعودی وزارت خارجہ کے سامنے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔۔۔۔۔ بنگلہ دیش میں اس واقعے پر سعودی حکومت کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔۔۔۔
نوٹ: بنگالی میاں بیوی کی طرف سے بوسہ لینے کا واقعہ مسجد حرام میں نہیں بلکہ مکہ کی ایک اور مسجد میں پیش آیا اگر سعودی عرب میں مقیم دوستوں کے پاس اس واقعے سے متعلق کچھ مزید حقائق ہوں تو وہ شئیر کرسکتے ہیں۔

صاحبانِ علم راہنمائی فرمائیں کہ میاں بیوی عمرہ کی سعادت حاصل ہونے پر خوشی سے گلے لگ کر پیار کر لیں تو کیا ان کی گردنیں اتار دینی چاہئیں۔ جبکہ وہ توبہ بھی کر لیں اور آئندہ یہ قانون دوسروں تک پہنچانے کی ذمہ داری بھی قبول کر لیں۔ لیکن سعودی حکومت نے بنگلہ دیشی میاں بیوی کی گردنیں اڑا دیں۔ نہ بنگلادیشی حکومت اپنے شہریوں کو بچانے گئی اور نہ ہی سوشل میڈیا نے کوئی کردار ادا کیا۔
·

The post مکہ مکرمہ کی ایک مسجد میں میاں کابیوی کے ماتھے پر بوسہ ،سعودی حکومت کی جانب سے سزائے موت، خبر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img