شیعہ نیوز: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران جنگ سے نمٹنے کے معاملے میں بہت سی غلطیوں اور بنیادی نوعیت کی متعدد ناکامیوں کا اعتراف کیا ہے۔
انہوں نے یہ بیان جنگ کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے جانی و معاشی نقصانات کے حوالے سے امریکی نیوز چینل کے ایک خصوصی عوامی پروگرام میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے دیا ہے۔
جے ڈی وینس نے امریکی فوجی تنصیبات کی سیکیورٹی کے حوالے سے اعتراف کیا کہ اس معاملے میں خامیاں موجود تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات معلومات مجھ تک نہیں پہنچ پاتیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہر ناکامی کو انتہائی سنجیدگی سے لیں گے۔
امریکی نائب صدر نے تسلیم کیا کہ امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے طریقہ کار نے فوجی حکمتِ عملی کی بعض کمزوریوں کو نمایاں کیا۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو ایک اور جنگ میں دھکیل رہا ہے، سید عباس عراقچی
ان کے بقول میں جانتا ہوں کہ بعض معاملات میں مثلاً فوجیوں کو جہاں تعینات کیا گیا تھا وہاں ہم نے محسوس کیا کہ یہ ایک بہت بڑی غلطی تھی اور اس میں بہتری لائی جا سکتی تھی، ہم نے اس حوالے سے تبدیلیاں کی ہیں۔
جے ڈی وینس نے کم قیمت ڈرونز سے بڑھتے ہوئے خطرے کی جانب بھی توجہ دلائی اور کہا کہ امریکی فوج نے اپنے اہلکاروں کو بہتر تحفظ فراہم کرنے اور مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے اپنی حکمتِ عملی تبدیل کی ہے۔
اس سوال کے جواب میں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ابتدائی طور پر ظاہر کی گئی توقعات کے باوجود واشنگٹن اب تک فیصلہ کن فتح کیوں حاصل نہیں کر سکا؟انہوں نے تسلیم کیا کہ جنگ کا حتمی نتیجہ ایران کے اقدامات پر بھی منحصر ہے۔
اس معاملے میں دشمن کی رائے اور اقدامات بھی اہمیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے امریکی انتظامیہ کی حکمتِ عملی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ایران سے اس بات کی حتمی اور ٹھوس ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کی دوبارہ بحالی نہیں کرے گا
The post جے ڈی وینس کا ایران جنگ سے نمٹنے میں امریکی ناکامیوں کا اعتراف appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


