spot_img

ذات صلة

جمع

نیتن یاہو جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو ایک اور جنگ میں دھکیل رہا ہے، سید عباس عراقچی

شیعہ نیوز: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ نیتن یاہو جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو ایک اور جنگ میں دھکیل رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلی بار جب آپ نے ’کام تمام‘ کرنا چاہا تو ایران پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوکر ابھرا۔

یہ بھی پڑھیں : آپ کے ساتھ کچھ ادھورے حساب باقی ہیں، عراقچی کا نتن یاہو کو جواب

سید عباس عراقچی نے کہا کہ آپ دوبارہ قسمت آزمانا چاہتے ہیں تو ضرور آزمائیں، مگر محتاط رہیں، ہمارے بھی کچھ کام ادھورے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چاہے اسرائیل کے لیے نتائج کچھ بھی نکلیں، امریکی صدر کے لیے نتائج کی تو بات ہی چھوڑیے۔

The post نیتن یاہو جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو ایک اور جنگ میں دھکیل رہا ہے، سید عباس عراقچی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img