spot_img

ذات صلة

جمع

عراقچی: میکرون صاحب! فرانس کے مستقبل کی آواز سنیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی...

ایران کے علاقے اردبیل کے 14 محقق،   مستندعالمی سائنسدانوں میں شامل

    مستندعالمی سائنسدانوں کی فہرست میں اردبیل کے 14 محققین...

شنگھائی وزرائے اعظم کا اجلاس

تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کا...

عراقچی: میکرون صاحب! فرانس کے مستقبل کی آواز سنیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں، فرانس کے صدر امانوئل میکرون کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کیا جس ميں مسٹر میکرون نے اپنے ملک کے حالیہ ہنگاموں کو ایران کے خلاف امریکی جنگ کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتیں بڑھنے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
سید عباس عراقچی نے اپنی اس پوسٹ میں، ایران کے خلاف جنگ کی حمایت میں، ٹرمپ کے نام میکرون کا پیغام شیئر کرتے ہوئے، لکھا ہے کہ مسٹر میکرون نے اس وقت اس صورتحال کے لئے حالات سازگار کئے جب، امریکی صدر کو یقین دلایا کہ وہ ایران کے خلاف ان کے جرائم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ اب،اس جنگ کو ذمہ دار قرار دینے کے لئے، جس میں ان کے جیسے لوگوں نے ہی کردار ادا کیا تھا، بہت دیر ہوچکی ہے۔ فرانس کے عوام بنیادی تبدیلی چاہتے ہیں اور اجتماعات کی آزادی بھی ان کے مطالبات میں شامل ہے۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ” مسٹر پریزیڈنٹ! فرانس کے مستقبل کی آواز سنیے۔

spot_imgspot_img