spot_img

ذات صلة

جمع

باعزت معاہدہ یا بڑی اسٹریٹجک شکست: ٹرمپ کو ایرانی وزیر خارجہ کا انتباہ

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی...

امریکی تیل کے ذخائر 1982ء کے بعد کم ترین سطح پر

شیعہ نیوز: امریکہ کے تزویراتی ذخائر میں خام تیل...

القدس بریگیڈز کا مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کی بس پر حملے کا دعوی

شیعہ نیوز: اسلامی جہاد فلسطین کے عسکری ونگ القدس...

القدس بریگیڈز کا مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کی بس پر حملے کا دعوی

شیعہ نیوز: اسلامی جہاد فلسطین کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں میفو دوتان بستی کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہ پر صہیونی آبادکاروں کی ایک بس کو شدید فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  اسلامی جہاد فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کی ایک بس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرایا القدس کے مغربی کنارے میں سرگرم مجاہدین نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے میفو دوتان نامی صہیونی بستی کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہ پر آبادکاروں کو لے جانے والی ایک بس پر مسلسل اور شدید فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی مسلح افواج کا عدن میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کے فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ

بیان کے مطابق، یہ کارروائی مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں صہیونی آبادکاروں کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے جواب میں انجام دی گئی۔

گزشتہ برسوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں، ان کی املاک اور گھروں کی تباہی اور زرعی زمینوں پر تجاوزات کی متعدد اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔

بین الاقوامی اداروں نے بھی صہیونی بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں اضافے پر بارہا تشویش کا اظہار کیا ہے۔

The post القدس بریگیڈز کا مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کی بس پر حملے کا دعوی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img