شیعہ نیوز: یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ عدن کے بدر کیمپ میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کے آپریشن روم کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے ایک بیان پڑھتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی افواج نے جنوبی شہر عدن میں واقع بدر فوجی کیمپ میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کے آپریشن روم کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔
جنرل یحیی سریع نے اس کارروائی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میزائل حملہ انتہائی درست تھا اور میزائل نے اپنے ہدف کو براہِ راست نشانہ بنایا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے گزشتہ شب اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ سعودی دشمن نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر 93 فضائی اور میزائل حملے کیے۔
یہ بھی پڑھیں : نتن یاہو اور امریکی وزیر جنگ کی ملاقات سے اسرائیلی آرمی چیف کو خارج کر دیا گیا
ان کے مطابق، ان حملوں میں الجوف، تعز، صعدہ، مأرب، حجہ، لحج، عمران اور اب کے صوبوں میں واقع غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
جنرل سریع نے مزید بتایا کہ ان حملوں میں ایف 15 اور ٹائفون جنگی طیاروں نے حصہ لیا، جنہوں نے خمیس مشیط، طائف، الخرج کے فوجی اڈوں اور شرورہ ہوائی اڈے سے پرواز کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں اضافے کے آغاز سے اب تک سعودی اتحاد کے مجموعی فضائی اور میزائل حملوں کی تعداد 2,793 ہو چکی ہے۔
The post یمنی مسلح افواج کا عدن میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کے فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


