حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے خصوصی پروگرام ’’سوگِ گلِ یاس‘‘ ہفتہ کی شام، 24 اکتوبر 2026ء کو حرم امام رضا علیہ السلام کے رواقِ غدیر میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام کا اہتمام غیر ایرانی زائرین کے امور کے شعبے نے کیا، جس میں اردو زبان بولنے والی خواتین نے شرکت کی۔


