spot_img

ذات صلة

جمع

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ حکام تہران میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے

شیعہ نیوز: ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکریٹری کے نے کہا کہ سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترکیہ کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ ابراہیم قالن تہران میں ایک اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکریٹری نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیرِ دفاع خالد بن سلمان۔

یہ بھی پڑھیں : نتن یاہو کی انتخابی کامیابی کے لیے ٹرمپ کی ایران مخالف بیان بازی تیز

پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترکیہ کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ ابراہیم قالن دورۂ تہران کے دوران ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں شریک تینوں ممالک، ایران کے ساتھ مل کر، تیسری مسلط کردہ جنگ کے دوران قومی سلامتی یقینی بنانے کے ایران کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں ایک مؤثر، خودانحصار اور مقامی بنیادوں پر قائم سلامتی نظام کے قیام کی جانب اہم قدم اٹھا سکتے ہیں۔

The post سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ حکام تہران میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img