spot_img

ذات صلة

جمع

ماسکو سے متعلق تمام چیزوں پر پابندی لگانے کا یورپ کا فیصلہ احمقانہ ہے، پیوٹن

شیعہ نیوز: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ روس سے متعلق ہر چیز پر پابندی عائد کرنے کا یورپ کا فیصلہ ایک احمقانہ طرزِ عمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ روس میں صنعتی پیداوار 2021 کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے اور اس کا بیرونی قرضہ مجموعی قومی پیداوار کا صرف 2.6 فیصد ہے۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ یورپ کی بہت سی معیشتوں میں صنعتی پیداوار میں کمی ایک سنگین اور نامطلوب مسئلہ ہے۔

جرمنی کی اقتصادی کساد بازاری کے نتیجے میں یورو زون کی پوری معیشت پر منفی اثرات کا ایک سلسلہ مرتب ہو رہا ہے۔

روس سے متعلق ہر چیز پر پابندی عائد کرنے کا یورپ کا فیصلہ ایک احمقانہ طرزِ عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی مسلح افواج کا سعودی عرب کو انتباہ؛ ہوائی اڈوں سے دور رہیں

ولادیمیر پوٹن نے مزید کہا کہ روس نے کبھی بھی کسی فریق کو توانائی کی فراہمی سے انکار نہیں کیا۔

یہ خود یورپی ممالک تھے جنہوں نے روس سے توانائی حاصل کرنے سے انکار کیا اور خود کو اس کی منڈی سے الگ کر لیا۔

اس کے باوجود یورپ اب بھی روس سے قابلِ ذکر مقدار میں توانائی حاصل کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین اس وقت مہاجرت کے بحران سے دوچار ہے۔

اس کے پاس تمام تارکینِ وطن کو قبول کرنے کے لیے ضروری وسائل موجود نہیں ہیں، جس کے نتیجے میں بحران پیدا ہو رہا ہے۔

The post ماسکو سے متعلق تمام چیزوں پر پابندی لگانے کا یورپ کا فیصلہ احمقانہ ہے، پیوٹن appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img