حوزہ/ امریکہ میں مڈٹرم الیکشنز کے نتائج اور ریپبلکن پارٹی کی انتخابی پوزیشن کمزور ہونے کے بعد امریکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ بعض امریکی صحافیوں اور سیاسی مبصرین نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ واشنگٹن ایران میں نظام کی تبدیلی چاہتا تھا، لیکن اب خود امریکہ میں سیاسی تبدیلی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق ایران کے خلاف دباؤ اور محاذ آرائی کی پالیسی مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس کے اثرات امریکی سیاست پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔


